انٹربینک میں امریکی ڈالر 52 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے مزید52 پیسے گر گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 52 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں 174 روپے 25 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی مندری رہی، 322 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 175 روپے کی حد گر گئی جس کے بعد قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی تھی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو قرض کی رقم جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ رقم مجموعی طور پر 3 ارب 20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہو جائے گی، معاشی ماہرین کی جانب سے روپے کی قدر میں حالیہ اضافہ ممکنہ طور پر قرض کی صورت میں ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قومی خزانے میں آمد قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں