accused arrested

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت

(روزنامہ جرأت)ضلع کچہری لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی جب کہ عدالت نے گرفتار ملزم غلام مصطفی کو ضمانت پر رہا کردیا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر ملزم کسی اور کرمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں