(روزنامہ جرأت)لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طارق کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبداللہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبداللہ طارق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ طاہر ریت کی ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا، گلبرگ میں یہ فزیو تھراپی کے لیے آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں نے کلینک کے اندر آکر فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کا چند ماہ پہلے اوکاڑہ میں لڑائی جھگڑ ا بھی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول تحریک انصاف کی ٹکٹ پر اوکاڑہ سے ایم پی اے کا امیدوار تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



