robber dead in orangi town

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

(روزنامہ جرأت)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13ڈی میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، شہریوں نے تعاقب کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور تشدد کیا پھر گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ دوسری جانب کورنگی کازوے ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک ملزم مارا گیا۔اس کے علاوہ گلشن حدید گبول گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں