امریکن پریمیئر لیگ میں پاک بھارت مقابلے جیسے ماحول کی کوشش

نیویارک: امریکن پریمیئر لیگ میں پاک، بھارت کرکٹ مسابقت اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

امریکن پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پاک، بھارت کرکٹ مسابقت اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی، لیگ میں ایک جانب بھارتی پیسر شری شانتھ اور اسٹورٹ بنی ایکشن میں دکھائی دیں گے تو دوسری جانب پاکستانی پلیئرز سہیل تنویر، عثمان قادر اور فواد عالم بھی پریمیئم پاکس کی نمائندگی کریں گے۔

13 روزہ ایونٹ میں 7 ٹیمیں شریک ہوں گی، جس میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغان، امریکاز، ایشز، کینیڈینز اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں موجود ہوں گی، ہر ٹیم میں ان ملکوں کے دو ، دو معروف پلیئرز ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں