پاکستانی لڑکی بھارتی نوجوان سے شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی لڑکی بھارتی نوجوان سے شادی کیلۓ بھارت جا پہنچی

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی جویریہ کی 5 سال پہلے انٹرنیٹ پر بھارتی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔

کچھ عرصے میں دونوں کی منگنی ہوگئی، 5 سال کے دوران بھارتی ہائی کمیشن نے 3 بار ویزہ درخواست مسترد کی۔

تاہم اب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے جویریہ کو 45 دن کا ویزہ جاری کردیا، بھارت پہنچنے پر جویریہ کا زبردست استقبال کیا گیا۔

جویریہ اور سمیرکی شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں ہوگی۔

بھارت پہنچنے پر جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے ، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔

جویریہ کے ہونے والے بھارتی شوہر سمیر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ملنے پر بھارتی حکومت کے شکرگزار ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی بیاہ کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں