پی ٹی آئی کے مزید دو رہنماؤں کا سیاست ہی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی سمیت سیاست ہی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور ٹیکسلا سے سابق صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے سوشل میڈیا پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

واثق قیوم عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا لیکن اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے، اس وجہ سے میں سیاست اور پی ٹی آئی دونوں کو چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

ملک تیمور مسعود نے کہا کہ عوام کے لیے 15 سال خدمت انجام دینے کے بعد میں نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی کرکے میرے لیے سیاست کرنا ممکن نہیں۔

سابق صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں