صحبت پور؛ مزدوروں کے کیمپ کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی

صحبت پور: بلوچستان میں حسن آباد کے علاقے میں میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ کے قریب دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہل کاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے زخمی ہولے والے اہل کاروں اور دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں