تشدد کا شکار رضوانہ کا اسکول کا پہلا دن

لاہور: تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے ایک اذیت ناک دور سے گزرنے کے بعد نئی زندگی کی شروعات کردی۔

رضوانہ پر ہونے والے ظلم کی تاریک رات ختم ہوئی۔ لیکن اب بھی نہ جانے کتنے رضوانہ ہیں جو گھروں میں ملازمت کے دوران روزانہ تشدد کا سامنا کرتی ہیں، لیکن کوئی ان کی چیخوں کو سننے والا نہیں ہوتا۔

صحت یاب ہونے پر اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود ہے جہاں اس نے اسکول جانا شروع کردیا ہے اور اپنی زندگی میں خوشیوں کے پھول کھلنے کے بعد اب وہ بہت خوش ہے۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کی۔ تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ کو عدالتی حکم پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کیا گیا ہے۔

رضوانہ کا چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں داخلہ کروا دیا گیا۔ رضوانہ کی خواہش پر اسے کوکنگ بھی سکھائی جائے گی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ رضوانہ کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ مل کر رضوانہ بہت خوش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں