چار روزہ میچ؛ پرائم منسٹر الیون کے بیٹرز نے پاکستانی بالنگ کو گھٹنے پر لاکھڑا کیا

آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالیے، انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے محض 24 رنز درکار ہیں۔

کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں کے چار روزہ میچ میں کے تیسرے روز پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالیے، کیمرون گرین 46 اور کپتان ناتھن میک سوینی 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 136 اور بیو ویبسٹر 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز

پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 60 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں، اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ہیرس 49 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بینکرافٹ 53 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ میٹ رینشو اور کیمروں گرین بالترتیب 18، 19 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں دوسرے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور محض 67 رنز کے اضافے کے بعد اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

کپتان شان مسعود نے ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 201 رنز بنائے، انکی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال 5، میر حمزہ 87 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پہلے روز

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود نے بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں