سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار سے تیل اور گیس دریافت

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہےکہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل او رملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں