دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرسچن میرج ایکٹ کے تحت بیوی کی درخواست پر شوہر کو دوسری شادی کرنے پر 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شوہر کے خلاف دوسری شادی کرنے پر کرسچن میرج ایکٹ کے تحت بیوی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم جوشوا کو 3 سال قید اور پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی پر 30 ہزار جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہر نکاح پر نکاح نہیں کر سکتا، ملزم نے شادی شدہ ہوکر دوسری شادی کی جو غیر قانونی ہے.
پولیس کے مطابق ملزم جوشوا کے خلاف پہلی بیوی کی درخواست پر عدالتی حکم پر محمود آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں