آئی ایم ایف شرط، حکومت پٹرولیم لیوی بڑھانے کے لیے تیار

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلیے تیار ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔

49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔

منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں