ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کی کامیابی کیلئے ممبئی کے مشہور ’وشنو دیوی‘ مندر پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے منیجر اور ٹیم کے ساتھ مندر میں موجود ہیں اور انہوں نے مکمل طور پر سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔
’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔