ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی، محمد علی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے ملکی ضرورت کے مطابق کھاد درآمد کر لی جب کہ اس کی پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھائیں گے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ماضی میں کچھ پلانٹس سردیوں میں گیس کی کمی کے باعث بند کرنا پڑتے تھے، رواں سال دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ میں تمام پلانٹس چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ
ان کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کی ضرورت کے لیے درآمد کی جارہی ہے، تمام کھاد کمپنیوں کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں، مڈل مین صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایل این جی منگوانے کے باعث کھاد کارخانوں کو گیس کی فراہمی جا ری ہے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں گیس کی فراہمی میں 8 سے 9 فیصد کمی ہوئی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرتے ہیں، ایل پی جی کی پیداوار بڑھانا ہوگی۔ گیس ذخائر موجود ہیں ، پیداوار حاصل کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ گردشی قرضہ بڑھ گیا، باہر والی کمپنیاں واپس چلی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں