ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کی معطلی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کوہاٹ کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر پی کے 91 کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی تعیناتی معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا آج اسے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تعینات کردہ ریٹرننگ آفیسر معطل کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 91 کوہاٹ 2 میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل متاثر ہو رہا ہے، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی کاعمل رکنے پر حلقہ پی کے 91 کوہاٹ2 میں انتخابات کا انعقاد بھی رکنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں