ریاض: نئے سال کی آمد پر سعودی عرب میں آتشبازی کے ساتھ ساتھ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے جن میں غیرملکی بھی شامل تھے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ریاض سیزن کے تحت کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے پرفارم کیا۔ موسیقی اور راگ رنگ کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا۔غزہ میں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت پر پاکستان سمیت متعدد ممالک میں نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سال نو پر آتش بازی اور تقریبات معمول کے مطابق منعقد ہوئیں۔