نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر

اسلام آباد: نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی۔

ز رائع کے مطابق اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں