کراچی: نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی شخصیات نے فلسطینیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ سال 2024 غزہ اور تمام لوگوں کے لیے مہربان ثابت ہوگا۔ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خاص طور پر اپنی دعاؤ ں میں یاد رکھیں گی۔
اداکار فیصل قریشی نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ میرب نے بھی فینز کو نئے سال کی مبارک دی اور فلسطینی بھائی بہنوں کو یاد رکھنے کی درخواست کی۔
اداکار طلحہ چوہدری نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ 2024 میں ہم سب کو غزہ میں امن اور تمام لوگوں کے لیے دنیا کو محفوظ جگہ بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔ دعا ہے کہ 2024 فلسطینیوں کے لیے نئی امید، ہمدری، اور مثبت تبدیلی کا سال ہو