سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچی زخمی، پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: ڈاکس پولیس نے ماڑی پور مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوئی تھی ۔

ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈاکس پولیس نے ماڑیپور روڈ مچھر کالونی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی ، گرفتار ملزم شاہد نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کی تھی ، ہوائی فائرنگ میں استعمال کیا جانے والا پستول پولیس اہلکار کاشف کا ہے۔
گرفتار اہلکار کاشف پیرآباد تھانے میں تعینات ہے ، واقعہ کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا ، فائرنگ کے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم احسان کی تلاش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں