کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر جامع مسجد مسملین کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق ہوگیا.

ایس ایچ او علی رضا نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم صدیقی کے نام سے کی گئی جسے گردن پر لگنے والی گولی سر سے پار ہوگئی تھی.

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو کسی نے گھر سے بلایا تھا جبکہ وہ ٹریول ایجنٹ اور عمرے کے ویزوں کا کام کرتا تھا.
شبہ ہے کہ مقتول کو کسی ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا ہے۔

وسیم صدیقی کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع پر جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی جہاں انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، جماعت اسلامی کی جانب سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ، مقتول 4 بچوں کا باپ تھا جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انھوں ںے بتایا کہ مقتول کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن میں ادا کی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں