کمپیوٹر کی بورڈ میں دہائیوں بعد ایک نئے بٹن کا اضافہ

اگر آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہیں تو برسوں سے ایک ہی کی بورڈ کا استعمال کر رہے ہوں گے۔

مگر دہائیوں بعد پہلی بار مائیکرو سافٹ کی جانب سے کمپیوٹر کی بورڈ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر کافی کام کیا جا رہا ہے اور یہ کمپنی 2024 میں کمپیوٹرز کو اے آئی سے لیس کرنا چاہتی ہے۔

اسی لیے نئے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے کی بورڈ میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
مائیکرو سافٹ کا اے آئی اسسٹنٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ
مائیکرو سافٹ ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم کو 2024 میں متعارف کرانے کیلئے تیار
مائیکرو سافٹ نے 15 سال بعد کیلبری کی جگہ ایک نئے فونٹ کو دے دی
آئندہ چند ماہ میں اگر آپ نئے ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدیں گے تو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا۔

اسے کو پائلٹ کی (Copilot key) کا نام دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے مائیکرو سافٹ کے اے آئی کو پائلٹ پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لگ بھگ 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس کا استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اب کو پائلٹ بٹن کے ذریعے صارفین اے آئی کی دنیا میں داخل ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں