بیوی بچوں سمیت 7 افراد کے قاتل کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا

پشاور: بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید او 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

کریمنل ماڈل کورٹ کے جج سید بادشاہ نے بیوی سمیت سات افراد کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

پولیس کے مطابق مجرم محمد ابراہیم نے بیوی ، 3کم سن بیٹوں اور چچازاد بھائی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔واقعہ 21 جون 2021 کو تھانہ چمکنی کی حدود پھندو روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں مجرم نے گھریلو ناچاقی پر گھر کے اندر فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مجرم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں