کیا آپ کو نیند مشکل سے آتی ہے؟ تین آسان یوگا پوز جو آپ کی مدد کرسکتے ہیں

خود کو دماغی طور پر صحت مند رکھنے کیلئے رات میں کم از کم سات گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق جس طرح کھانا پینا اور سانس لینا ہماری بقا کے لیے اہم ہے اسی طرح سونا اور آرام کرنا بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ناکافی نیند آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

نیو یارک پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ آج کا انسان ماضی کے انسانوں کی نسبت ’’ایک گھنٹہ‘ کم سورہا ہے جبکہ بہت سے مرد و خواتین چوبیس میں صرف چار تا چھ گھنٹے کی نیند لے پاتے ہیں۔
امریکن سلیپ ایپنیا ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا بھر میں 70 فیصد بالغ افراد مہینے میں کم از کم ایک رات ناکافی نیند لیتے ہیں جب کہ 11 فیصد ہر رات کم نیند کی شکایت کر تے ہیں۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یوگا کو اپنے معمولات میں شامل کرنا بہتر نیند کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ یوگا نیند اور جاگنے کو منظم کرنے والے ہارمون میلاٹونن کی افزائش کرکے نیند کے لیے کارگر بنتا ہے۔

اضطراب، افسردگی اور تناؤ پر بھی یوگا کا نمایاں اثر پڑتا ہے۔ یوگی ٹائمز کے بانی جیسی گیبلر نے یوگا کے تین ایسے پوز شیئر کیے ہیں جو آپ کو پُر سکون نیند میں مدد دے سکتے ہیں۔

ہیپی بے بی پوز (Happy baby Pose)

چائلڈ پوز (Child Pose)

کورپس پوز (Corpse Pose)

اپنا تبصرہ بھیجیں