توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں