فٹبال شائقین کیلئے بری خبر! رونالڈو، میسی کا ٹکراؤ نہیں ہوسکے گا؟ مگر کیوں

دنیائے فٹبال کے دو شہرہ آفاق اتھیلیٹ کو ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے کی توقع رکھنے والے شائقین کیلئے بری خبر آگئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انٹرمیامی سے تعلق رکھنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کی ٹیمیں آج سعودی عرب میں مدمقابل آئیں گی۔

النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو انجری کے باعث اس میچ میں شرکت سے محروم رہیں گے، جس کے باعث شائقین مایوس دیکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

النصر کے کوچ لیوئس کاسترو کا کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو پنڈلی میں درد اٹھا تھا اور اب وہ ریکوری سے گزر رہے ہیں اسی لیے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: میسی کی شرٹ کے لیے ریکارڈ بولی

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق ریاض میں رات 11 بجے مدمقابل آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں