مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2046ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کے اضافے سے 215200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 644روپے کے اضافے سے 184500روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں