نالے میں ڈوب کرجاں بحق شہری کی بیوہ کا کے ایم سی کیخلاف پونے چار کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی: حالیہ بارش کے دوران کھلے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونےو الے شہری کی بیوہ نے کے ایم سی کے خلاف پونے چار کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج کی عدالت میں متوفی کی بیوہ نے عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دعوی دائر کیا۔

دائر دعوی میں موقف دیا گیا کہ سید فخر عالم 3 فروری کو بلدیہ ٹاؤن میں بارش کے بعد نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے، کے ایم سی کی ناہلی اور بارش کا پانی نہ نکالنے کے باعث میرا شوہر جان سے گیا۔
بیوہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت کے ایم سی سے 3 کروڑ 71 لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں