اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل

راولپنڈی: ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی اعجاز ربانی کو قتل کر دیا گیا۔

جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں