پی ایس ایل؛ سلطانز نے فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

فرنچائز ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر مشقیں کرنا تھیں تاہم فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا ہے، میڈیکل پینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچ کی جارہی ہے۔

ملتان سلطانز کی آئندہ ٹریننگ کا اعلان متعلقہ حکام کی طرف سے فراہم کیے جانے کے جانے والے شیڈول کی نظر میں کیا جائے گا۔
سلطانز پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اپنا ساتواں اور لیگ کا 19واں میچ 3 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلیں گے۔ ملتان اب تک اپنے کھیلے جانے والے 5 میچز میں سے 4 میچز میں فتح یاب ہوکر پوائٹنس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کنگز کیخلاف میچ سے قبل سرفراز نے ٹریننگ شروع کردی

واضح رہے کہ قلندرز کیخلاف میچ سے قبل فرنچائز محض 2 غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں اُتری تھی، جس کیلئے انہیں ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں