بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈیا کے 30 طاقتور ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے 100 طاقتور ترین افراد میں انڈین سپر اسٹار 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

شاہ رخ خان نے 2023 میں انڈیا سینما کو تین بلاک بسٹر ‘پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ دیں اور مجموعی طور 2500 کروڑ کا بزنس پیدا کیا۔
واضح رہے کہ اداکار کے اگلے فلمی پروجیکٹ کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ سجوئے گھوش کی نئی فلم ’کنگ‘ میں اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں