نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شہباز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
حلف کے بعد شرکا نے مبارک باد پیش کی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں