طالبہ پر تیزاب پھینکنے میں ملوث ٹیچر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نیپا میں واقع کوچنگ سینٹر میں ٹیچر کا طالبہ پر تیزاب پھینکنے سے متعلق مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نیپا میں واقع کوچنگ سینٹر میں ٹیچر کا طالبہ پر تیزاب پھینکنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم افتخار کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے تلخ کلامی پر تیزاب پھینکا۔ تیزاب پھینکنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں علیشبہ اور فیضان زیرِ علاج ہیں۔ تیزاب کی بوتل قبضے میں لے لی گئی ہے۔ علیشبہ کوچنگ سینٹر کی طالبہ تھی۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں