کراچی میں دو شادیاں کرنے والے شخص نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو سی فور میں گراؤنڈ کے اندر باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے اہل محلہ جمع ہوگیا اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور مکان نمبر ایل 246 میں رہائش پذیر 45 سالہ عارف ولد بشیر نے اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب آکلینڈ گراؤنڈ میں لیجا کر خود سوزی کی ہے جس کے باعث 45 سالہ عارف اس کی 2 بیٹیاں 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ حوریہ جبکہ بیٹا 3 سالہ غلام حسین شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں 3 بچوں سمیت خود سوزی کرنے والا عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے جس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں تاہم فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے پولیس عارف کا بیان قلمبند کرنے کی کوششوں کے ساتھ اہلخانہ سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں