ملتان؛ حرم گیٹ کے قریب 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ملتان: حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ عمارت دوسرے گھروں پر گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت کچے پکے گھر پر گری جس کے ملبے تلے دب ایک ہی گھر کے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، تین منزلہ عمارت غیر محفوظ بنی ہوئی تھی، لنٹر گرنے سے عمارت دوسرے گھر پر جاگری۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ سے ابھی تک 8 افراد کو ریسکیو کر کے ایمبولنس کے ذریعے نشتر اسپتال کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں