دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ نسیم، شاہین اور عماد کو فرنچائزز نے کتنے میں خریدا؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائز نے بھاری رقم دیکر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

گزشتہ روز برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی، پاکستان سے محض تین پلیئیر کو 8 فرنچائزز نے پِک کیا، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم شامل تھے۔

قومی کرکٹرز میں نسیم شاہ سب زیادہ مہنگے کرکٹر ثابت ہوئے انہیں برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم دوسرے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
دوسری جانب گزشتہ سیزن میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے ہی ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ رواں برس ویلش فائر نے حارث رؤف جبکہ اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ریٹین کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں