آسٹریلیا، پاکستان، بھارت سہ فریقی سیریز؛ ’’ہم کوشش کرتے رہیں گے‘‘

کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو اپنے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا، محدود اوورز کے مقابلوں پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ بھارت کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی شامل ہے۔

آسٹریلوی بورڈ کے مینیجر پیٹر روچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت کے سہ فریقی سیریز کا انعقاد کی کوشش کرتا رہے گا، اس سیزن میں یہ مقابلے شائقین کرکٹ کو دیکھنے کو نہیں مل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس (فیوچر ٹورز پروگرام) میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے تاہم دلچسپی رکھتے ہیں کہ مستقبل میں ہمارے شائقین کو پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو ملیں۔
پیٹر روچ نے مزید کہا کہ ہمارے فیوچر ٹور پروگرام میں اس وقت سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی گنجائش نہیں ہے، لیکن ہم دونوں بورڈز سے بات کرکے آگے آنے والے دنوں میں سیریز کے انعقاد پر غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں