جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں کی الیکشن ٹریبیونل میں انتخابی عذرداریاں دائر

کراچی: جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں نے سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبیونل میں انتخابی عذرداریاں دائر کردیں۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے انتخابی عذرداری دائر کرنے والوں میں پی ایس 105 کے جنید مکاتی، پی ایس 123 کے محمد اکبر، پی ایس 124 سے محمد احمد، پی ایس 126 نصرت اللہ اور پی ایس 128 کے وجیہ الحسن شامل ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 8 فروری کی شام ہم جیت رہے تھے لیکن 9 فروری کوہمیں ہرا دیا گیا۔ یہ امیدوار فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوئے تھے۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فارم 45اور فارم47 کا تضاد دور کیئے بغیر جتنے والے ہی جیتنے والے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔الیکشن ٹربیونل سے استدعاہے کہ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن معطل کیئے جائیں اور نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں