راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردیے جن میں شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔
واضح رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔
تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔