راولپنڈی میں شراب خریدنے والوں کی چیکنگ پر 2 پولیس اہلکار معطل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے مال روڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل کے سامنے ناکے لگا کر اقلیتوں کے پرمٹ ہولڈرز کو ہراساں کرنے پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کا سخت نوٹس ۔ تھانہ سول لائن کے دو اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

تھانہ سول لائن میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے مال روڈ پر معروف ہوٹل کے باہر شراب لیکر نکلنے والے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پرمٹ ہولڈرز کو چیکنگ کے نام پر روکنے کی شکایات سامنے آرہیں تھیں۔

شکایت ملنے پر خاتون ایکسائز انسپکٹر بھی موقع پر پہنچی اور وہاں اہلکاروں سے باز پرس کی جس کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں کار روک کر کھڑے پولیس اہلکاروں اور خاتون ایکسائیز انسپکٹر کے مابین سخت جمملوں کا تبادلہ بھی سنا جاسکتا ہے۔

پرمٹ ہولڈرز کو پولیس عملے کی جانب سے روک کر ایکسائیز کے ڈاکومنٹ پر از خود تاریخ کا اندراج کرنے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج کرنے کی شکایت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر نے سخت نوٹس لیا اور دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ علی رضا سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں