ٹی20 سیریز؛ انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ طلب

کراچی: وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو ان فٹ اعظم خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے قبل اعظم خان انجرڈ ہوکر مکمل سیریز سے باہر ہوگئے تھے، ان کی جگہ حسیب اللہ کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔
حسیب اللہ نے راولپنڈی میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرنا ہے اور لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری 2 میچز کیلیے سلیکشن کی خاطر دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں