مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری؛ شہادتیں 3 ہوگئیں

قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے 2 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

تاحال قابض بھارتی فوج نے ضلع سوپور کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند ہیں۔

ادھر بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ محاصرے کے دوران عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج پر فائرنگ کی۔ مقابلے میں تین مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔ ورثا اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں