دنیا کے سب سے بڑے کپ میں آئسڈ لاٹے بنانے کا ریکارڈ قائم

سوشل میڈیا اسٹار نِک ڈی گیووانی نے ڈنکِن کے ساتھ مل کر دنیا کے سب سے بڑے کپ میں آئسڈ لاٹے بنانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

متعدد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے شیف اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نِک ڈی گیووانی نے 11 فٹ بڑے ڈنکِن کپ میں برف، دودھ اور ایسپریسو بھر کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے نے 276 گیلن مشروب کے دنیا کے سب سے آئسڈ لاٹے ہونے کی تصدیق کی۔

بنائی گئی لاٹے کو بعد ازاں چھوٹی پیالیوں میں تقسیم کر کے میساچوسیٹس میں قائم ڈنکِن کے کارپوریٹ آفس میں 300 سے زائد ملازمین میں تقسیم کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں