آرمی چیف کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔
آرمی چیف، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء اور زرعی شعبے سے متعلق افسران نے بھی گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ جدید آب پاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 گرین ایگری مال تیار کرلئے گئے ہیں جبکہ سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 “گرین ایگری مال” کی تکمیل متوقع ہے، عام کسانوں کی تربیت کے لئے “اسمارٹ ایگری فارم” کا قیام ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔

اس موقع پر آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں