اسلام آباد:معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔
آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی جبکہ بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔