بہاولپور:چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک

لاہور: بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعہ ناقص سیکیورٹی کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح تقریباً 11بجے دن ایک شخص شیر باغ میں واقع شیر گھر میں جا گرا جسے موقع پر شیر نے حملہ کر کے مار دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کی نا اہلی کی وجہ سے چڑیا گھر میں انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔
مرتضیٰ رسول خان چیئرمین زو لورز سوسائٹی نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام زمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ شہری شیروں کے کورٹ یارڈ میں کیسے داخل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں