sahiba and mathira ramp walk

اداکارہ صاحبہ اور متھیرا ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں

(روزنامہ جرأت)سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا ریمپ واک کے دوران گرنے سے بال بال بچ گئیں۔
حال ہی میں ایک فیشن ایونٹ ‘ریمپ واک اسٹائل رن وے فیشن 2026’ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی سینئر اداکارہ صاحبہ اور ٹی وی شو میزبان متھیرا نے ریمپ واک کی۔ریمپ واک کے دوران دونوں شوبز شخصیات نے ڈیزائنرزکے دلکش اور خوبصورت لباس زیب تن کیے۔صاحبہ لال رنگ کے برائیڈل ڈریس میں سجیں تو متھیرا نے ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔تاہم سوشل میڈیا پر ان کے وائرل ہونےکی وجہ برائیڈل ملبوسات نہیں بلکہ اسٹیج پر ریمپ واک کے دوران لڑکھڑانے کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ صاحبہ کو لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ گرنے سے بچ گئیں۔سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں متھیرا کو پراعتماد انداز میں واک کرتے دیکھا گیا لیکن وہ ریمپ واک کےدوران گرتے گرتے بچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں