(روزنامہ جرأت)بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں سب کی توجہ سمیٹ لی.امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹوں نے شرکت کی جس میں ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔میٹ گالا میں بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف شوبز اور کاروباری شخصیات نے اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا۔
بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی بھی ان ہی میں سے ایک تھیں جنہوں نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی کا انتخاب کیا۔
صرف اتنا ہی نہیں ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور20 سال پرانا اسٹیل سے بنا آم بھی توجہ طلب رہا جسے کریشیے میں بُنا گیا تھا، آم مشہور بھارتی فنکار سبودھ گپتا کا ایک مجسمہ ہے جو روزمرہ کی چیزوں کو اعلیٰ فن میں تبدیل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایشا امبانی نے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہے جب کہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے۔
ایشا امبانی نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہے اور یہ ساڑھی سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروائی گئی ہے۔




