(روزنامہ جرأت)پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ خوبصورت انداز میں منائی۔جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ ایک خوبصورت بیچ ریزورٹ پر منائی۔
سالگرہ کے موقع پر میرال نے سی گرین رنگ کا خوبصورت سلک لانگ گاؤن پہن رکھا تھا، جس کے ساتھ اس نے ننھا سا سلور کراؤن بھی پہنا۔ایمن خان نے اس موقع پر پیلے رنگ کا ٹو پیس لباس زیب تن کیا، جبکہ منیب بٹ نے بیچ کے ماحول کے مطابق پھولوں کے پرنٹ والی سفید شرٹ پہنی۔سالگرہ پر ایمن کی بہن منال خان شریک نہ ہو سکیں کیونکہ وہ یورپ کے دورے پر ہیں۔اس موقع پر ایمن خان اور منیب بٹ نے فیملی کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارے۔ تقریب کی تصاویر میں میرال کو اپنے والدین کے ساتھ سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ ہے۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.5 ملین سے زائد جبکہ منیب بٹ کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔دونوں فنکار اپنی فیملی کے ساتھ خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان کے خاندان میں تین بیٹیاں امل، میرال اور نیمل شامل ہیں۔




