(روزنامہ جرأت)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔سوہائے علی ابڑو اپنی جاندار اداکاری اور منفرد کرداروں کی بدولت مداحوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ فلمی دنیا میں بھی بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔سوہائے علی نے مارچ 2021 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزار محمد سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی سشانا نورین محمد بھی ہے۔
شادی کے بعد سوہائے نے کچھ عرصہ شوبز سے دوری اختیار کی تاہم 2024 میں چھوٹے پردے پر کامیاب واپسی کی اور مسلسل ہٹ پراجیکٹس کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔اداکارہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی آئی ہیں مگر حالیہ دنوں میں ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سوہائے نے کافی عرصے سے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی نئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کردیا ہے۔




